دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 770 ملین ڈالرز ہے۔
تاہم شاہ رُخ خان نے اب تک کونسی سب سے مہنگی چیز خریدی ہے اداکار نے اس راز سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔
ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک جو سب سے مہنگی چیز خریدی ہے وہ ان کا گھر ’منت‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ شاہ رخ خان نے ایکشن فلم ’پٹھان‘ کا کتنا معاوضہ لیا؟
اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق دہلی سے ہے جہاں بڑی بڑی کوٹھیوں یا بنگلوں میں رہنے کا رواج ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے کیونکہ ممبئی میں فلیٹس میں رہنے کا رواج عام ہے۔
شاہ رُخ خان کی ساس نے کئی بار کہا کہ وہ ایک چھوٹے فلیٹ میں رہ رہے ہیں جس کے بعد سن 2001 میں جب شاہ رُخ خان نے ممبئی کی اس سب سے بڑی کوٹھی کو دیکھا تو انہیں دہلی کی کسی کوٹھی جیسا گمان ہوا اور انہوں نے فوری اس گھر کو خرید لیا جو کہ بےحد مہنگا اور بڑا ہے۔
The sea of love as I see it. Thank u all for being there and making this day ever so special. Gratitude…and only Love to you all. pic.twitter.com/IHbt4oOfYc
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 3, 2022
شاہ رخ خان ہر سال اپنی سالگرہ اور عید کے موقع پر اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی سے اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں جس کے باہر لاکھوں کی تعداد میں مداحوں کا ہجوم جمع ہوتا ہے اس خوبصورت کوٹھی کی قیمت تقریباَ 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔




















