بھارت کی معروف ڈانسر نورا فتیحی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی ڈانسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ ملزم شیکھر نے گرل فرینڈ بننے کیلئے کیا آفر دی؟ نورا فاتیحی کے تہلکہ خیز انکشافات
شیئر کی گئی تصاویر میں ڈانسر نورا فتیحی کو سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل بھارت کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی ڈانس شو میں مشہور گانے ’پچھتاؤ گے‘ پر پرفارمنس دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی تھیں۔
پرفارمنس دیکھنے کے بعد نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ جب یہ گانا مجھ پر فلمایا گیا تھا تو میں کچھ اسی قسم کی جذباتی صورتحال سے گزر رہی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ اس وقت بریک اپ کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹا ہوا تھا اور اس گانے میں انہوں نے اپنے حقیقی جذبات کو بھی فلمایا تھا۔
واضح رہے کہ نورا فتیحی ماضی میں انگد بیدی کے ساتھ لمبے عرصے تک ڈیٹ کرتی رہی ہیں لیکن پھر انگد نے 2018 میں نیہا دھوپیا سے شادی کرلی۔




















