Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ نے ایک بار پھر پاکستانی کلاسک گانے کو چوری کرکے ری میک بنادیا

بالی ووڈ نے ایک بار پھر پاکستانی کلاسک گانے کو چوری کرکے ری میک بنادیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستان کے معروف گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے کلاسک گانے ’ اچھا صلہ دیا‘ کو چوری کرکے اس کا دوسری مرتبہ ری میک بنادیا ہے۔

  ’ اچھا صلہ دیا‘ کو لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے 1992 میں گایا تھا پھر اسے 1995 میں سونو نگم نے بالی ووڈ فلم ’بے وفا صنم‘ کیلئے چوری کیا تھا۔

تاہم اب ایک بار پھر لیجنڈری گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے گانے’ اچھا صلہ دیا‘ کا بھارتی گلوکار بی پراک اور جانی نے ری میک بنایا ہے۔

 نئے گانے میں نورا فتیحی اور راج کمار راؤ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔