Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کئی برسوں بعد بھارتی اداکارہ رینا رائے نے محسن خان سے طلاق کی وجہ بتادی

کئی برسوں بعد بھارتی اداکارہ رینا رائے نے سابق  پاکستانی کرکٹر محسن خان سے طلاق کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ رینا رائے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’ وہ خود ایڈجسٹ نہ کرسکیں، محسن خان کے لائف اسٹائل میں ایڈجسٹ نہ ہوپانا ہی طلاق کی وجہ بنا ورنہ محسن خان نے تو ساتھ رہنے کی خاطر لندن شفٹ ہونے کی پیشکش بھی کی تھی ‘۔

 انہوں نے کہا کہ ’ محسن خان کا اپنی بیٹی جنت کو ساتھ رکھنےکا مقصد بھی یہ تھا کہ میں بیٹی کی خاطر اس کے ساتھ رہ لوں ‘۔

محسن خان نے پاکستان کی جانب سے 48 ٹیسٹ میچ کھیل رکھے ہیں،فوٹو: فائل

اداکارہ نے کہا کہ ’ محسن خان اچھے شوہر تھے اور وہ ایک اچھے باپ بھی ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، باپ بیٹی کے درمیان اچھا تعلق ہے‘۔

رینا رائے نے کہا کہ ’ محسن اب اپنی زندگی میں سیٹ ہیں، میں ان کی صحت اور زندگی کے لیے دعا گو ہوں‘۔

واضح رہے کہ 80 کی دہائی کی معروف اداکارہ رینا رائے نے 1983 میں پاکستانی اوپننگ بلے باز محسن خان سے شادی کی تھی اور فلمی دنیا کو چھوڑ دیا تھا۔

شادی کے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام جنت رکھا لیکن بھارت جانے کے بعد اس کا نام صنم رکھ دیا تھا۔

وقت گزرتا گیا اور 1990 میں دونوں کی طلاق ہو گئی، جس کے بعد اداکارہ بھارت واپس چلی گئیں اور وہاں جا کر دوبارہ اپنی شوبز دنیا میں قدم رکھا مگر اس بار قسم نے ساتھ نہیں دیا اور ان کو پہلے جیسی کامیابی نہیں ملی۔