بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی کی پولیس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا ہے، پولیس نے تھانے میں ان سے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راکھی نے اپنا موبائل دے دیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راکھی ساونت کو عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی ضمانت کے کاغذات دکھائے اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ روز قبل راکھی کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا، کام میں مصروفیت کے سبب وہ نہیں جا سکیں، وہ مراٹھی بگ باس میں تھیں، جب وہاں سے باہر آئیں تو اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث اسپتالوں کے چکر لگانے لگیں’۔
عادل نے کہا کہ ‘راکھی اپنے بیانات ریکارڈ کرانے خود پولیس اسٹیشن گئی تھی، پولیس نے ان کا موبائل رکھ لیا جو کچھ دنوں میں واپس کر دیں گے’۔
واضح رہے کہ بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے 19 جنوری بروز جمعرات کو اداکارہ شیرلین چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ راکھی ساونت کو پولیس نے گرفتار کرلیا
شیرلین چوپڑا نے راکھی پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے بھارتی صحافیوں کو شیرلین کی برہنہ ویڈیوز دکھائیں، اس کے علاوہ اخلاق سے گری زبان کا بھی استعمال کیا جس کے بعد راکھی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔




















