Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک ہو گئیں

بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب اتھیا اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Chipku Media (@chipkumedia)

اس کے علاوہ کے ایل راہول اور اتھیا کی سنگیت کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں  اتھیا اور کے ایل راہول کو سنگیت کی تقریب میں سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

دوسری جانب بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنیل شیٹی کو بیٹی اتھیا شیٹی کی کے ایل راہول کے ساتھ شادی پر مبارکباد دی ہے۔

  اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’میرے پیارے دوستوں، سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی اتھیا سیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی پر بہت مبارک ہو‘۔

انہوں نے سنیل شیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پر مسرت موقع پر آپ کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں‘۔