بھارت کی معروف اداکارہ یاسمین بھاسین کی پاکستان کے مشہور گانے ’ کہانی سنو ‘ پر ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف ادکارہ یاسمین بھاسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیاجارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کا خوبصورت فراک پہنے بوٹ کا سفر کر رہی ہیں، بیک گراؤنڈ میں پاکستان کا مشہور گانا ’ کہانی سنو ‘ سنا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کا گانا “کہانی سنو” گانا مہنگا پڑگیا
ویڈیو پر سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’ اب بھارت اس گانے کو کاپی کرنے والا ہے ‘۔
واضح رہے کہ کہانی سنو گانا کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے گنایاری سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کا گایا ہوا ہے۔




















