Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی ’کانٹا لگا گرل‘ کہلانے والی شفالی زریوالا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کی ’کانٹا لگا گرل‘ کہلانے والی شفالی زریوالا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی ’کانٹا لگا گرل‘ کہلانے والی شفالی زریوالا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شفالی زریوالا کو سیاحتی مقام پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ”آپ لوگوں کے لیے ایک مثال ہو۔ آپ فٹنس کے لیے جو محنت کرتی ہیں وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر میں نظر بھی آتی ہے“ ۔

واضح رہے کہ شفالی زریوالہ متعدد رئیلٹی شوز اور کناڈا فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، وہ متعدد ہندی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں، کانٹا لگا کے بعد انہوں نے اکشے کمار اور سلمان خان کی فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں بجلی کا کردار نبھایا تھا۔