Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے 2 دن میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بھارت کے معروف اداکار کنگ خان کی فلم ’پٹھان ‘ نے 2 دن میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم پٹھان کے ذریعے شوبز میں واپسی ہوئی، ریلیز کے دوسرے دن فلم کی کمائی دنیا بھر میں 219.6 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ پہلے روز فلم کا بزنس 106 کروڑ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل

دوسری جانب سنیما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم کی مانگ اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اضافی شوز کا بندوبست کرنا پڑ رہا ہے۔

   واضح رہے کہ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اسے یش راج کے بینر تلے ریلیز کیا گیا فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، اشوتوش رانا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ ’پٹھان‘ نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کی ٹپ دیدی

اس کے علاوہ فلم پٹھان میں سلمان خان کی انٹری بھی ہوئی جس میں انہیں شاہ رخ کے ساتھ ایکشن میں دیکھا گیا۔