بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی ہلدی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کے مختلف فنکشنز کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک ہو گئیں
شیئر کی گئی تصاویر میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کو ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
تصاویر میں ہلدی کے شاندار وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے جسے گیندے کے پھولوں سے سجا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوا تھا جب کہ شادی 23 جنوری کو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اتھیا شیٹی کا عروسی لباس کتنے دنوں میں تیار کیا گیا؟
View this post on Instagram
راہول اور اتھیا نے سنیل شیٹی کے کھنڈالہ کے گھر میں شادی کی جس میں رشتہ داروں سمیت بھارتی کرکٹرز اور چند اداکاروں نے شرکت کی۔




















