Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان سلمان خان کے مداح نکلے؛ تعریفوں کے پل باندھ دیے

بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

حال ہی میں معروف اداکار شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا۔

   سیشن کے دوران ایک ٹوئٹر صارف نے ان سے کہا کہ ’سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: فلم “پٹھان” پر کترینہ کیف کے د لچسپ تبصرے پر دیپیکا پڈوکون کا ردعمل

جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’سلمان بھائی تو ۔۔۔ آج کل کے نوجوان کیا کہتے ہیں۔۔ گوٹ (گریٹ آف آل ٹائم) ہیں۔

اسی سیشن میں ایک صارف نے کہا کہ’اس سے پہلے کبھی اس طرح کی فلم نہیں دیکھی، ٹائگر کا فین بن کے گیا تھا اور پٹھان کا فین بن کر آیا‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے 2 دن میں کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

  جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے ٹوئٹر صارف سے گزارش کی کہ ’ سلمان خان کے ساتھ مجھے بھی دل میں رکھو ‘۔