Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیلاش کھیر کو کنسرٹ میں عاطف اسلم کے گانے پر پرفارم کرنا مہنگا پڑگیا

بھارت کے معروف گلوکار کیلاش کھیر کو کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے گانے پر پرفارم کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں بھارتی مشہور گلوکار کیلاش کھیر کی کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا ’ تو جانے نہ ‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیلاش کھیر پر پرفارمنس کے دوران پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں تاہم گلوکار نے تماشائیوں کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ہوئے گانا جاری رکھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیلاش کھیر کرناٹک کےعلاقے ہیمپی میں کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے اور تماشائیوں کی جانب سے بوتلیں پھینکی گئیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار کیلاش کھیر پر بوتلیں اس لیے پھینکی گئیں کیونکہ وہ کناڈا زبان کی بجائے ہندی زبان میں عاطف اسلم کا گانا ’توجانے نہ‘ سمیت دیگر ہندی گانوں پر پرفارم کر رہے تھے۔

اس کے علاوہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے بوتلیں پھینکنے والے تماشائیوں کو گرفتا کر لیا ہے۔