بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے کہا ہے کہ ’ ان کے شوہر عادل خان درانی انہیں دھوکا دے کر کسی اور سے افیئر چلا رہے ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ’ عادل نے اسی افیئر کی وجہ سے شادی کو گزشتہ 8 ماہ سے خفیہ رکھا اور جب بگ باس مراٹھی میں بطور امیدوار، میں نے شرکت کی تو انہیں میری غیر موجودگی میں چکر چلانے کا اچھا موقع مل گیا ‘۔
راکھی نے کہا کہ ’ ان کے پاس تمام ثبوت ہیں، وقت آنے پر سب کے سامنے لے آئیں گی ‘۔
اس سے قبل گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا ‘۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے ‘۔
راکھی نے کہا تھا کہ ’ ظلم مت کرو، شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے ‘۔




















