کچھ کچھ ہوتا ہے کے ‘چھوٹے سردار’ کی کنگ خان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی مشہور فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر میں اداکار پرزان دستور کو بالی ووڈ کے کنگ خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار پرزان دستور نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘پرزان کی پٹھان سے ملاقات’۔
واضح رہے کہ 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔





















