تنزانیہ کے نامور ٹک ٹاکرز بھی بالی ووڈ کے پٹھان کے جنون میں مبتلا ہوگئے۔
افریقی ملک تنزانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کلی پاؤل اور ان کی بہن نیما پاؤل نے مل کر دیپیکا اور شارخ خان پر فلمایا گیا گانا ’بے شرم رنگ‘ گایا اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ان کی پرفارمنس کی ٹک ٹاک ویڈیو نے دنیا بھر میں شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، دنیا بھر سے اس پر لاکھوں ویوز اور لائکس بھی ملے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ صارفین کی جانب سے شارخ خان کو بھی اس میں ٹیگ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’




















