بھارت کی مشہور زمانہ فلم تھری ایڈیٹس کے مرکزی کردار ایک بار پھر اکھٹے ہو گئے ہیں۔
حال ہی میں اداکار شرمن جوشی عرف راجو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں تینوں ایڈیٹس کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں شرمن جوشی اپنے مداحوں سے کچھ بات کر ر ہے ہوتے ہیں کہ اچانک سے آر مادھوان کی انٹری ہوتی ہے اور وہ آکر خوشی سے شرمن جوشی سے گلے ملتے ہیں۔
View this post on Instagram
ابھی شرمن جوشی، آر مادھوان کو یہ بتا ہی رہے ہوتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں کہ عامر خان کی بھی ویڈیو میں انٹری ہوجاتی ہے۔
دراصل یہ تینوں دوست اس ویڈیو میں شرمن جوشی کی نئی فلم ’کونگریجولیشنز‘ کی پروموشن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ شاید فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بننے جارہا ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔




















