Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار چل بسے

بھارت کے معروف فلم میکر وشواناتھ کا انتقال ہو گیا۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی فلم میکر وشواناتھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

 وشواناتھ 19 فروری 1930 کو گنٹور ضلع کے پیڈاپولیوارو میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز چنئی کے واہنی اسٹوڈیو سے کیا۔

انہوں نے 1965 میں تیلگو فلم آتما گوورام کے ساتھ بطور ہدایت کار ڈیبیو کیا، وشواناتھ کا شمار بھارتی سینما کے ان مشہور ڈرائیکٹرزمیں ہوتا تھا جنہوں نے اپنے وقت میں سماجی مسائل پر فلمیں بنائیں جو آج بھی موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہیں۔

وشواناتھ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ایک آڈیو گرافر کے طور پر کیا تھا  اور 60 سال کے عرصے میں انہوں نے پرفارمنس آرٹس، ویژول آرٹس پر مبنی فلموں سمیت مختلف اقسام میں 53 فیچر فلموں کی ہدایت کاری کی۔

فائل فوٹو

ان کی مشہور زمانہ فلم ’’سواتھی متھیم ‘‘جب 1980 میں ریلیز ہوئی تو یہ ایک ایسی تاریخی فلم بن گئی جسے ناظرین نے خوبصورت اسکرین پلے، بہترین ڈائریکشن اور کمال حسن کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار دیکھا۔

 اس تیلگو فلم کو بننے والی بہترین ہندوستانی فلموں میں سے ایک کے طور پر شہرت ملی گیا ہے اور  وشواناتھ کی اس فلم نے چار قومی ایوارڈ جیت کر انہیں ایک لیجنڈفلم ساز بنا دیا۔

وشواناتھ نے خواتین پر مبنی فلمیں بھی بنائیں جس میں خواتین کو درپیش مسائل، جیسے بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو سامنے لے کر آئے۔ ان کی آخری فلم’ اوپندا‘ تھی، جو 2022 میں ریلیز ہوئی۔