Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان ویلنٹائن ڈے پر کونسی فلم دیکھیں گے؟ نام بتادیا

بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان ویلنٹائن ڈے پر کونسی فلم دیکھیں گے؟ انہوں نے اپنی پسند کا اظہار کردیا۔

اس سال ویلنٹائن کے موقع پر بھارتی سنیما گھروں میں 1995 کی شاہ رخ خان کی فلم ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘پٹھان’ کو بیک وقت دکھایا جارہا ہے، یعنی کچھ سنیما گھروں میں ڈی ڈی ایل جے اور کچھ میں پٹھان کی اسکریننگ ہورہی ہے۔

اس حوالے سے یش راج فلمز نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں فلموں کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ اس ویلنٹائن ڈے پر دو ادوار کی بلاک بسٹر فلمیں سنیما گھروں میں دکھائی جائیں گی۔

اس ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ‘ارے یار اتنی مشکل سے ایکشن ہیرو بنا اور آپ لوگ راج کو واپس لا رہے ہیں، یہ مقابلہ میری جان لے لےگا، میں پٹھان دیکھنے جاؤں گا، راج تو گھرکا ہے’۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا