بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کسی تعریف کے محتاج نہیں، انہیں صدا بہار ایکٹر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
دھرمیندر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بالکل پہچانے نہیں جا رہے، بڑا سا جبہ پہنے ہوئے ہیں، سر پر دستار ہے اور داڑھی رکھ کر بالکل بزرگ لگ رہے ہیں۔
Friends, i am playing Shaikh Slim Chishti ….a sufi saint, in film Taaj. A small but an important role………need your good wishes 🙏 pic.twitter.com/IQpAoaS67y
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 15, 2023
انہوں نے لکھا کہ دوستوں میں فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہا ہوں، یہ ایک مختصر مگر اہم کردار ہے، آپ لوگوں کی دعائیں چاہئیں۔
واضح رہےکہ لیجنڈ اداکار دھرمیندر ویب سیریز ’تاج‘ کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیبیو کر رہے ہیں۔




















