Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8 ؛ علی ظفر کا عوام کے نام اہم پیغام

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 8 کے ترانے سے متعلق عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں علی ظفر نے عائشہ کو منانے کے لیے کونسا گانا لکھا؟

ویڈیو میں صحافی نے سوال کیا کہ ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتے ہی ؟ جواب میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ ’ یہ لوگوں کا پیار اور محبت ہے، پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، اسے ہمیں کچھ وقت دینا چاہیے پھر اچھا لگے گا، میں عاصم،  فارس  شفیع اور شے گل کا بہت بڑا فین ہوں وہ جو بھی چیز کرتے ہیں اچھی ہوتی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ ’ پی ایس ایل کے پہلے تین سالوں میں اسے برانڈ بنایا گیا، اب نئی مینجمنٹ ہے جہاں موجود مارکیٹنگ کے لوگ اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق جو اچھا لگتا ہے وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر پی ایس ایل کا گانا عوام کو اچھا نہ لگے تو بھائی عوام کیلئے ہمیشہ حاضر ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے کترینہ کیف کو کونسی زبان سیکھائی؟

علی ظفر نے کہا کہ ’ پی ایس ایل کا  گانا میں نے باقاعدہ نہیں سنا لیکن امید کرتا ہوں کہ یہ گانا اچھا ہوگا ‘۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ترانے میں گلوکار عاصم اظہر  فارس شفیع اور شے گل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

متعلقہ خبریں