Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھرمیندر نے مذاق اُڑانے والے صارف کو کیا جواب دیا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کسی تعریف کے محتاج نہیں، انہیں صدا بہار ایکٹر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز دھرمیندر نے انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار کی اس پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ یہ ایک مشکل کے دوران جدوجہد کرنے والے اداکار کی طرح کیوں برتاؤ کر رہے ہیں؟

دھرمیندر نے اس اکاؤنٹ پر اپنے جواب میں لکھا کہ زندگی میں ہمیشہ ایک خوبصورت جدوجہد ہوتی ہے، آپ، میں اور ہر ایک جدوجہد کر رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ آرام کا مطلب ہے آپ کے خوابوں اور خوبصورت سفر کا خاتمہ۔

دھرمیندر کے اس جواب کی تعریف کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ اس عاجزی کی آج کل سب سے زیادہ ضرورت ہے، آپ اربوں لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

بھارتی اداکار دھرمیندر

اس شخص کو جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ میں ہمیشہ محبت، امن اور ہم آہنگی کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سامنے آگئی