Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارتک آریان کو ’مندر‘ جانا مہنگا پڑ گیا

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مندر جانا مہنگا پڑ گیا اور ساتھ ہی پولیس نے ان پر طنز بھی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’شہزادہ‘ کی کامیابی کے سلسلے میں مندر گئے تاہم اس موقع پر وہ مشکل میں پڑ گئے۔

کارتک آریان پر غلط جگہ گاڑی کھڑی کرنے پر ٹریفک پولیس نے چالان کر دیا۔ اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار پر انہی کی فلم کا نام استعمال کرتے ہوئے طنز بھی کیا۔

ممبئی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کارتک آریان کی قیمتی اور مہنگی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’مسئلہ یہ تھا کہ گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کی گئی تھی‘۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے فلم کا نام استعمال کر کے دیگر لوگوں کو بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس افسر نے کہا ہے کہ گاڑی کسی کی بھی ہو چاہے اداکار کی ہی کیوں نہ ہو اگر ممنوع جگہ پر کھڑی کی جائے گی تو پولیس بھی اپنا کام کرے گی۔