بھارت کے معروف اداکار دھنوش نے والدین کو 150 کروڑ کا گھر تحفے میں دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار رجنی کانت کے سابق داماد دھنوش نے چنائی کے پوش علاقے میں پرتعیش گھر تعمیر کیا۔ یہ گھر بھی رجنی کانت کے گھر کے قریب واقع ہے۔
گھر کی قیمت 150 کروڑ بھارتی روپے ہے اور اداکار دھنوش نے یہ گھر اپنے والدین کو تحفے میں دیا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف اداکار دھنوش کے والدین کے منتقل ہونے پر نئے گھر میں تقریب ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ دھنوش بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ فلم میں بھی کام کیا ہے۔




















