Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار نے سب سے زیادہ ’سیلفیاں‘ لینے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے 3 منٹ میں سب سے زیادہ سیلفیاں لینے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار آج کل اپنی فلم “سیلفی” کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک تقریب میں انہوں نے اپنے مداحوں کے ہمراہ 3 منٹ میں 184 سیلفیاں لے کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مداحوں کے ہمراہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے پر بےحد خوش ہوں۔ زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا وہ مداحوں کی غیر مشروط محبت اور حمایت کی وجہ سے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ بھی پڑھیں؛ اداکار اکشے کمار نے مسلسل فلمیں فلاپ ہونے کے باعث اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے جیمز اسمتھ کے پاس تھا نا جنہوں نے 3 منٹ میں 168 سیلفیاں بنائی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اکشے کمار کی فلم “سیلفی” 24 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی نے بھی اداکاری کی ہے۔