بھارت کے لیجنڈری اداکار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کو جمعرات کی علی الصبح بےچینی کی کیفیت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر زخم کے نشانات نہیں ملے، ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی اور خون کے نمونے میں شراب کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے معروف اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کے منیجر سنتوش رائے کا کہنا ہے کہ ’ گزشتہ رات تقریباً 9.40 پر ستیش جی سونے گئے، کچھ دیر بعد فون کرکے بتایا کہ بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز میں سارا وقت ان کے ساتھ تھا، میں نے نہیں سوچا تھا کہ ہم اسے اس طرح کھو دیں گے ‘۔
واضح رہے کہ انتقال سے ایک دن پہلے ستیش کوشک نے 7 مارچ کو اپنے آخری ٹوئٹ میں علی فضل، رچا چڈھا، جاوید اختر، مہیما چوہدری کے ساتھ ہولی کی تصویریں پوسٹ کی تھیں۔




















