Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

بھارت کے لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر سانس اور دیگر طبی مسائل میں مبتلا تھے، اور انہیں ایم ایم اسپتال، بوریولی میں داخل کرایا گیا جہاں وہ15 مارچ کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

   دوسری جانب اہل خانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سمیر کھکھر کی موت متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔

 واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار سمیر کھکھر اپنے اداکاری کے 38 سالوں میں مختلف ٹی وی شوز اور فلموں کا حصہ رہے، انہوں نے دو گجراتی ڈرامے بھی کیے اور سلمان خان کی فلم ”جے ہو“ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ہوئے۔

 اس کے علاوہ انہوں نے سدھیر مشرا کی نیٹ فلکس فلم ”سیریس مین“،سیریز “سن فلاور “اور پرائم ویڈیو کی ”فرزی“ میں معاون کردار ادا کیا۔