Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علیزے سلطان کا دوسری شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کا دوسری شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان سے مداحوں نے خوب سوالات کیے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ علیزے کیلئے طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور ہمارے معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی؛ وجہ کیا؟

سوال کے جواب میں علیزے سلطان نے کہا کہ جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

کیا علیزے فاطمہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟

ایک مداح نے سوال کیا کہ طلاق کے بعد آپ زیادہ پُر اعتماد ہوگئی ہیں؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کی بےقدری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تو آپ کھِل اُٹھتے ہیں۔

کیا علیزے فاطمہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟

ایک اور صارف نے علیزے سے دوسری شادی کے بارے میں پوچھا جس پرعلیزے فاطمہ نے کہا کہ شادی آدھا دین ہے اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔

کیا علیزے فاطمہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں؟