Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنگنا رناوت کی گھر میں مداخلت کرنے والوں کو دھمکی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے گھر میں مداخلت کرنے والوں کو دھمکی دیدی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھابھی ریتو رناوت کی انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کیا۔

کنگنا رناوت نے گھر میں مداخلت کرنے والوں کو خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف 

 شیئر کی گئی تصویر میں کمرے کے باہر دیوار پر ایک سائن بورڈ لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، جس پر لکھا ہے کہ ’کوئی مداخلت نہیں، مداخلت کرنے والوں کو گولی ماردی جائے گی اور اگر پھر بھی کوئی بچ گیا تو دوبارہ گولی ماردی جائے گی‘۔

 واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اکثر انسٹاگرام پر اپنے ممبئی اور منالی کے گھروں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔