Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے شادی کرلی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دلجیت کور نے نک پٹیل سے شادی کرلی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دلجیت کور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ مسٹر اینڈ مسز پٹیل ‘۔

وائرل تصاویر میں دلہا نے سفید شیروانی پہنی ہوئی ہے، جبکہ اداکارہ نے سفید لہنگا پہنا اور اس پر سرخ دوپٹہ لیا۔

 دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی شادی میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی اور اب دونوں کینیا کے دارالحکومت نیروبی منتقل ہوجائیں گے۔