Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلیم شیخ کی شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ کی اداکار شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ کے ہمراہ ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار سلیم شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلیم شیخ کی بیٹیوں کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saleem Sheikh (@saleemsheikhh)

شیئر کی گئی ویڈیو میں سلیم شیخ کو شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ کے ہمراہ بھارت کے مشہور گانے ڈھنکا چکا پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار سلیم شیخ نے لکھا ہے کہ ’ 10 سال پرانی ویڈیو لیکن زیادہ چینج نہیں آیا ‘۔