بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ تین برس قبل اسی دن بھارتیوں نے وزیراعظم مودی کے مشورے پر ملک سے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے برتن بجاتے اور پیٹتے تھے۔
سوشل میڈیا صارف کی اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ پوجا بھٹ نے لکھا کہ ’ اب ٹھیک تین برس بعد میرا کورونا وائرس ٹیسٹ پہلی بار پازیٹو آیا ہے ‘۔
And exactly 3 yrs later,I have tested positive for the first time. Mask up people! Covid is still very much around & can get to you despite being fully vaccinated. Hopefully I shall be back on my feet soon 🙏 https://t.co/WmNV6dH97n
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) March 24, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’ لوگ ماسک پہنیں، کیونکہ کورونا اب بھی ہمارے ارد گرد موجود ہے اور مکمل ویکسی نیشن کے باوجود آپ کو لاحق ہوسکتا ہے، امید ہے کہ میں جلد وبا سے نجات حاصل کر لوں گی ‘۔
دوسری جانب اداکارہ کے دوستوں اور فالوورز نے ٹوئٹر پر ان کی فوری صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جس پر پوجا نے ان تمام کا شکریہ ادا کیا۔




















