Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا

بالی ووڈ کے معروف فلمساز پردیپ سرکار کا انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف فلمساز پردیپ سرکار ڈائیلاسز پر تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انکا 67 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

بھارت کے معروف ترین فلمساز دنیا سے رخصت ہو گئے 

پردیب سرکار کی موت کی خبر ساتھی ہدایتکار ہنسل مہتا نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ پردیب سرکار پرینیتا، ہیلی کاپٹر ایلا، لفنگے پرندے اور مردانی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور تھے۔