Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حال ہی میں مسلمان ہونے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انتہائی اہم اعلان کردیا

حال ہی میں مسلمان ہونے والی بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی تصویر ہے جس پر رمضان کریم لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ’ یااللہ  یہ میراپہلا رمضان  ہے میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے ‘۔