Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’ تھری ایڈیٹس ‘ کا سیکوئل! کرینہ کپور فلم کا حصہ ہوں گی یا نہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بتادیا ہے کہ وہ فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل میں ہوں گی یا نہیں۔

حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فلم تھری ایڈیٹس کے مرکزی کرداروں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک تصویر دیکھی جاسکتی ہے ۔

ویڈیو میں تصویر کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب میں چھٹیوں پر تھی تب لگتا ہے انہوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے حامی بھردی، مجھے پتا چلا ہے جب میں چھٹیوں پر تھی تو یہ تینوں کچھ کررہے تھے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘ یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ لوگ میرے بغیر اس فلم کو بنا لیں، مجھے لگتا ہے یہ لوگ مجھ سے چھپا رہے ہیں اور صرف مجھ سے نہیں بلکہ میرے خیال میں تو بومن ایرانی کو بھی پتا نہیں ہوگا ‘۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ’ میں ابھی بومن ایرانی کو کال کر کے پتا کرتی ہوں کہ ان تینوں نے انہیں بتایا ہے کہ نہیں ‘۔

کرینہ کپور کے ویڈیو پیغام کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکار بومن ایرانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’ آپ لوگ وائرس کے بغیر فلم بنانے کا سوچ بھی کیسے سکتے ہو، مجھے دکھ ہوا کہ آپ لوگوں نے بتایا نہیں، میں تو آپ لوگوں کو دوست سمجھتا تھا یار، خیر مجھے لگتا ہے انہوں نے جاوید جعفری کو بھی نہیں بتایا ہوگا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

اسی سلسلے کی کڑی کو برقرار رکھتے ہوئے جاوید جعفری نے بھی ویڈیو بنائی اور کہا کہ عام طور پر میں ایسی ویڈیوز بناتا نہیں ہوں لیکن مجھے یہ دیکھ کر برا لگا تو یہ بنائی، آپ لوگ میرے بغیر فلم کیسے بنا سکتے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jaaved Jaaferi (@jaavedjaaferi)

مونج سنگھ نے بھی اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ مجھے کسی نے بتایا نہیں، اگر سیکوئل بنے گا تو میرا کردار لازمی ہونا چاہیے ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mona Singh (@monajsingh)

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہوئی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔