Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں سے پریشان دپیکا پڈوکون بھارت چھوڑ کر قطر روانہ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو وہ اپنی ساڑھی سنبھالتی ہوئی آگے چلی گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

   وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ  کے درمیان شاید علیحدگی ہو گئی ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں میں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا لگتا ہے شرکت سے قبل دونوں میں جھگڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

واضح رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔