معروف بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ آکانکشا دوبے نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، تاہم اب انکی خودکشی سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو منہ پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
#AkankshaDubey‘s body was found today in a Hotel room in Sarnath. She attended a birthday party last evening, she came Live on Instagram after returning, she was crying, did something wrong happened to her in the party which forced her to take this step, or this is not a sucide. pic.twitter.com/0SiqDyj5xf
— Amitabh Chaudhary (@MithilaWaala) March 26, 2023
اداکارہ کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ ایک قتل ہے۔

دوسری جانب بھارتی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ 25 سالہ اداکارہ آکانکشا دوبے اپنی آنے والی نئی فلم کے یونٹ کے ساتھ وارانسی کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں اور فلم کی عکس بندی میں مصروف تھیں۔
گزشتہ روز بھارتی اداکارہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔




















