حال ہی میں مسلمان ہونے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے انتہائی اہم اعلان کردیا ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی سے طلاق لینے والی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت سے صحافی نے ان کی خوشی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کی خوشی کا راز یہ ہے کہ وہ طلاق لینے والی ہیں اور اب وہ آزاد ہیں۔
View this post on Instagram
انٹرویو کے دوران اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے آنے والے متعدد نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل خان درانی سے 8 ماہ قبل شادی کی تھی، اس خفیہ شادی کے منظرِ عام پر آتے ہی اس جوڑی میں علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی تھیں جن کی راکھی نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی۔




















