Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ انتقال کرگئیں

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ اتارا باؤکر انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اتارا باؤکر لمبے عرصے سے بیمار تھیں اور پونے کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں وہ 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اتارا باؤکر اپنے ڈرامے عمراؤ جان کیلئے مشہور تھیں انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 2 ایوارڈز جیتے جس میں نیشنل ایوارڈ بھی شامل تھا۔

لیجنڈری اداکارہ اتارا باؤکر نے مشہور ٹی وی ڈراموں اڑان، انترال، ایکس زون، رشتے کورا کاغذ، نظرانہ، جیسی جیسی کوئی نہیں اور کشمکش زندگی کی میں اہم کردار نبھائے تھے۔