Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئیں

جمائمہ کا کردار ادا کرنیوالی معروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز انتقال کر گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

سعیدہ امتیاز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ کو افسوسناک خبر دی جارہے کہ سعیدہ امتیاز آج صبح انتقال کر گئیں، وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں‘‘۔

  پاکستانی نژاد امریکی سعیدہ امتیاز اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں، انہوں نے کئی پاکستانی فلموں وجود، تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار اور ریڈرم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے فلم کپتان میں عمران خان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کردار ادا کیا تھا۔