Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکارہ نے امریکہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کرلی

معروف پاکستانی اداکارہ کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم بزنس مین علی اُپل سے شادی کرلی ہے۔

میڈیا کے مطابق پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کر لی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں اور اپنی شادی کا اعلان کیا۔

گلوکارہ ، اداکارہ کومل رضوی کی امریکہ میں مقیم بزنس مین سےشادی، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر دیں

شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں۔