Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے لیجنڈری اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کے لیجنڈری اداکار ماموکویا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار ماموکویا ضلع ملاپورم کے علاقے وندور میں فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے کہ اچانک گر گئے۔

   سینئر اداکار کو فوری طور پر وندور کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-04-26/325712_6944076_updates.jpg

میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد سینئر اداکار کی طبیعت قدرے بہتر تھی اور وہ سوالوں کے جواب دے رہے تھے تاہم انہیں ہیمریج کے دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔