تیلگو فلم انڈسٹری کے ڈانس کوریو گرافر چیتینا نے خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا تیلگو ڈانس کوریوگرافر چیتینا نے قرض ادا کرنے پر ناکامی پر شہر نیلور میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
چیتینا نے خودکشی سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے ماں باپ اور بہن نے میرا بہت اچھا خیال رکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے لوگوں کو پریشان کیا ہے جس وجہ سے میں اپنے دوستوں سمیت ان سب سے معذرت خواہ ہوں۔
ڈانس کوریوگرافر نے کہا کہ پیسوں کے معاملے میں لوگوں کا بھروسہ کھو چکا ہوں، اس لیے نہیں کہ قرض لیا بلکہ اس کو وقت پر ادا نہیں کر سکا۔
چیتینا نے کہا کہ میں ابھی نیلور میں ہوں اور آج میری زندگی کا آخری دن ہے، قرضوں سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کر سکتا۔




















