Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام؛ لیجنڈری اداکار انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار منو بالا انتقال کرگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہدایت کار، پروڈیوسر اور مزاحیہ اداکار منو بالا آج 69 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

ان کی موت کی تصدیق سینئر اداکار رجنی کانت نے بذریعہ ٹوئٹر کی ہے۔

واضح رہے کہ معروف فلم ساز بھرتی راجا کے اسسٹنٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے منوبالا نے تقریباً 700 فلموں میں کام کیا اور 40 فلموں کی ہدایت کاری کی اور چند فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔

ان کی یادگار تامل فلموں میں سیتھو ، پتھاماگن ، اورکاولن ، کترین موزی اور چکرا شامل ہیں۔