معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے بتایا کہ شادی یکم مئی 2023 کو ہوئی تاہم اداکارہ نے شہر اور اپنے دلہا کا تذکرہ نہیں کیا۔

مدیحہ امام نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ نئی زندگی کی شروعات پر ہم دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
دوسری جانب مداحوں نے اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دی اور اُن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ امام کو ساتھی اداکاراؤں ماورا حسین، عائزہ خان، اربیہ حبیب سمیت دیگر نے بھی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی ہے۔




















