بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کے انتقال سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار ٹائیگر شروف سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے انتقال سے متعلق خبریں سراسر جعلی ہیں، اداکار محفوظ اور زندہ ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائیگر شراف کا اصل نام جئے ہیمنت شراف ہے، وہ 2 مارچ 1990 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 2014 کی ایکشن رومانوی فلم ہیروپنتی سے کی۔




















