Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی معروف اداکارہ نے شو سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی معروف اداکارہ جنیفر مستری بنسیوال نے شو سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جنیفر مستری بنسیوال نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس سال مارچ کے اوائل میں شو چھوڑ دیا تھا، اداکارہ نے اس موقع پر شو کے منتظمین پر الزام عائد کیا کہ شو کے منتظمین نے ان پر جنسی حملہ کیا۔

 جنیفر مستری بنسیوال نے جن افراد پر الزام لگایا ہے ان میں سے ایک شو کے پروجیکٹ ہیڈ سوہل رامانی ہیں۔

جنیفر مستری نے کہا کہ وہ سوہل رامانی اور پروڈیوسر اسیت مودی کے خلاف جنسی ہراسگی کا کیس داخل کریں گی۔

دوسری جانب شو کے پروجیکٹ ہیڈ سوہل رامانی کا کہنا ہے کہ جنیفر مستری کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جنیفر مستری نے شو چھوڑا نہیں بلکہ پروڈکشن ہاؤس نے ان کا کنٹریکٹ ختم کیا تھا، ہم نے انہیں شو سے تین ماہ قبل نکال دیا تھا اور اب وہ مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنیفر مستری کو کام نہیں مل رہا تو اب وہ صرف بلیک میلنگ کے لیے یہ کررہی ہیں، یہ پبلسٹی حاصل کرنے کا گھٹیا طریقہ ہے۔

  سوہل رامانی نے کہا کہ ہمارے شو میں ایک خواتین کمیٹی ہے انہوں نے وہاں شکایت کیوں نہیں کی؟ ہم میں سے کوئی بھی کبھی خواتین آرٹسٹ کے میک اپ روم تک میں نہیں جاتا، دراصل جنیفر، خواتین کارڈ کا استعمال کررہی ہیں۔