Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

معروف پاکستانی اداکار یعقوب عاطف انتقال کرگئے ہیں۔

چار دناں دی دنیا اے کجھ کھا لے پی لے موج اڑا گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نامور اداکار ،گلوکار یعقوب عاطف 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکار یعقوب عاطف دو ماہ سے فالج کا شکار تھے۔

City42, Atif Yaqoob, Paani Da Bulbula,

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد گڑھی شاہو  قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

یعقوب عاطف لاہور کے محلہ گڑھی شاہو میں پیدا ہوئے، 70 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سے  پانی کا بلبلہ گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوا،25  سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔ اداکار نے اپنے آخری ایام مالی مشکلات کے ساتھ گزارے۔