پاکستان کے معروف اداکار و ڈرامہ نویس شعیب ہاشمی انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق معروف دانشور، استاد اور ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
12 سال قبل شعیب ہاشمی پرفالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے شعیب ہاشمی بسترپرتھے، نہ بول سکتے تھے اورنہ خود سے چل پھرسکتے تھے، ان کی طبیعت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں معروف ڈارمے لکھے اور ان میں کام کیا، شعیب ہاشمی کے معروف ڈراموں میں اکڑبکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول شامل ہیں، شعیب ہاشمی 1990 میں نجی اخبارمیں ٹال مٹول کے نام سے کالم نگاری کرتے رہے۔
شعیب ہاشمی کو 1995میں حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملا اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔




















