بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں سلمان بھائی رخ موڑے کھڑے ہیں اور ان کے کندھے پر درد کو کم کرنے والی پٹی بندھی ہوئی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ’ٹائیگر زخمی ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ 5 کلو کا ڈمبل اٹھاتے ہوئے انجری ہوئی۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان آج کل اپنی نئی جاسوس فلم ’ٹائیگر 3‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور اسی فلم کے سیٹ پر زخمی ہوئے ہیں۔




















