Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

معروف بھارتی اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار اشیش ودیارتھی نے آسام سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر روپالی باروا سے کورٹ میرج کرلی ہے۔

 شادی کی تقریب میں دونوں جانب کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوستوں نے شرکت کی۔

اداکار کی شادی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ تصویر میں دلہا اور دلہن روایتی لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے60 سالہ اشیش نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے، اشیش ودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جس کا اختتام طلاق پر  ہوا، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔